13 جون 2014 - 20:36
جان کیری کا ترک وزیر خارجہ کو ٹیلیفون

امریکہ اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک گفتگو ميں، عراق کے شہر موصل میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ امریکہ اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک گفتگو ميں، عراق کے شہر موصل میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے ۔ واشنگٹن سے اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ترک ہم منصب احمد داؤد اوغلو کے ساتھ ٹیلفونک گفتگوميں  شہر موصل میں ترکی کے قونصل خانے پر دہشت گرد گروہ داعش  کے  حملے پر  اظہار تشویش کیا ہے اور قونصل خانے کے دسیوں ملازمین کو اغواء بنائے جانے کے اقدام کی مذمت کی ہے ۔  ترکی کے وزیر خارجہ داؤد اوغلو نے عراق کے شمالی شہر موصل میں ترک قونصل خانے سے القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ دولت اسلامی عراق و شام (داعش ) کی جانب سے یرغمال بنائے گئے تقریبا 50 سفارت کاروں کو فوری رہا کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  رہائی کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ عراق کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل پر منگل کو داعش نے قبضہ کرلیا تھا۔ ترک وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ موصل میں یرغمال بنائے گئے سبھی ترک شہری محفوظ ہیں ۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بدھ کی صبح موصل میں قائم ترکی کے قونصل خانے پر دھاوا بول کر 50 افراد کو یرغمال بنالیا تھا جن میں قونصل جنرل، ان کے اہل خانہ، سفارتی عملے کے اہلکار اور قونصل خانے کی حفاظت پر مامور ترک فوج کے اہلکار شامل ہیں۔ اس سے قبل دہشت گردوں نے منگل کو موصل پر قبضے کے بعد شہر کے ایک بجلی گھر میں موجود 31 ترک ٹرک ڈرائیوروں کو بھی یرغمال بنالیا تھا جو وہاں ایندھن لے کر گئے تھے۔ -

.............

242